آن لائن نفرت انگیزی کے انسداد کیلئے قانون منظور

   

پیرس ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی پارلیمان نے ایک قانونی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام آن لائن پلیٹ فارمز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ نفرت انگیزی سے متعلق مواد تلاش کر کے اسے ختم کریں۔ اس قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یکم جولائی سے نفرت انگیزی پر مبنی مواد چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہٹانا ہو گا۔ اس قانون کے تحت ان سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو سوا ملین یورو تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہ قانونی بل فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کی ایل آر ای ایم پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں پیش کیا گیا تھا۔