نئی دہلی : انڈین اسمارٹ فون کمپنی لاوا نے اپنی زیڈ۔سیریز کے تحت نیا اسمارٹ فون لانچ کیا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو خاص طور سے آن لائن پڑھائی کے پیش نظر لانچ کیا گیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خودکفیل ہندوستان کے تحت اپنے نئے اسمارٹ فون لاوا زیڈ۔2 کو گھریلو بازار میں لانچ کردیا گیا ہے ۔لاوا زیڈ۔2میکس خاص طور سے آن لائن کلاسیز کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لاوا زیڈ۔2 میکس ایک اسمارٹ فون ہے لیکن اس کے فیچرز ٹیبلیٹ والے ہیں۔