امراوتی 6 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے کیسوں میںآج زبردست اضافہ ہوا ہے اور 210 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 4,460 تک جا پہونچی ہے ۔ آج کسی بھی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ہے اس طرح اب تک اموات کی تعداد 73 برقرار ہے ۔ ریاستی حکومت نے مریضوں کی تفصیل جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے حالانکہ تقریبا ہر ضلع میں نئے ہاٹ اسپاٹس ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ وشاکھاپٹنم کے قریب انکا پلی میں کورونا کے 18 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک اس کو کورونا سے پاک قرار دیا جا رہا تھا ۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں کورونا کے مزید پانچ پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ائمپلاز یونین قائدین نے کہا کہ پلاننگ ‘ آر ٹی جی ایس ‘ ریوینیو و بلدی نظم و نسق محکمہ میں ایک ایک ملازم کورونا پازیٹیو قرار پاچکا ہے ۔