آنے والی نسلیں لتا دیدی کو ہندوستانی ثقافت کی لیجنڈ کے طور پر یاد رکھیں گی: وزیر اعظم نریندر مودی

   

بھارت رتن سور کوکیلا لتا منگیشکر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ آنے والی نسلیں لتا دیدی کو ہندوستانی ثقافت کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کر کے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔مشہور گلوکار کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لگاتار ٹوئٹ کیا، ’’میں اپنی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ مہربان اور خیال رکھنے والی لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ ان کے جانے سے ہمارے ملک میں جو خلا پیداہواہے اسے پر نہیں کیا جا سکتا۔ آنے والی نسلیں انہیں ہندوستانی ثقافت کے ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے پناہ صلاحیت تھی