آٹو ڈرائیورس ڈے کو کامیاب بنانے کی اپیل

   

ورنگل : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس یونین کے ریاستی صدر گڑیملہ روی ایڈوکیٹ نے کہاکہ یکم اگسٹ کو بین الاقوامی یوم آٹوڈرائیورس کے موقع پر ’TADU‘ کے زیر اہتمام 1ہزار کروڑ پر مشتمل کارپوریشن کے قیام کے لئے آٹو ڈرائیورس مہا ریالی کاانعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج صوبیداری علاقہ میں واقع کالوجی کے مجسمہ کے پاس پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا گیا۔ انہوںنے آٹو ڈارائیورس سے اپیل کی کہ وہ یکم اگسٹ کو انٹر نیشنل آٹو ڈرائیور س تقریب میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔انہوںنے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے 6لاکھ آٹو ڈارئیورس نے تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا اور 22آٹو ڈرائیورس نے اپنی قیمتی جانوں کو قربان کیا ۔6ہزار آٹوڈرائیورس پر کریمنل مقدمات درج کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ 2014ء (گزشتہ 8سالوں )سے یکم اگسٹ کو یوم آٹو ڈرائیورس ڈے منایا جارہا ہے ۔