آٹو ڈرائیورس کا آج احتجاجی دھرنا

   

حیدرآباد 24 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کی جانب سے آر ٹی او ویسٹ زون کی مبینہ بدعنوانیوں اور کام میں تاخیر کے لئے فوری تبادلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 25 نومبر کو دفتر ٹرانسپورٹ کمشنر، خیریت آباد پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ محمد امان اللہ خان کنوینر نے آج یہاں این ایس ایس نیوز سنٹر، حیدر گوڑہ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔