آگرہ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کے ایک ہاسپٹل کے نیورو سرجن کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے نیورولوجی شعبہ کو مہربند کردیا اور 4 ڈاکٹرس کے بشمول طبی عملہ کے 22 ارکان کو کورنٹائن کردیا گیا۔ یہ ہاسپٹل آگرہ ۔ نئی دہلی قومی شاہراہ پر واقع ہے۔ اِس واقعہ کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں تک کسی بھی مریض کو ہاسپٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ہاسپٹل کے پورے احاطہ کو سنیٹائز کیا جارہا ہے۔ آگرہ کی طبی برادری میں اِس اطلاع کے بعد ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہاسپٹل کی جانب سے تمام ایمپلائیز کے لئے معیاری حفاظتی آلات کا استعمال کیا جارہا تھا۔