آگرہ:لوٹ کے بعد عمر رسیدہ خاتون کا قتل

   

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے تھانہ پناہٹ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک گھر میں گذشتہ رات لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے گھر میں موجود بزرگ خاتون کا قتل کردیا۔پولیس نے چہارشنبہ کو بتایا کہ متوفیہ کے شوہر نے صبح اس واردات کی جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق بدمعاش الماری اورصندوق توڑ کر نقدی و زیورات لوٹ لئے گئے ۔ صبح 62سالہ رام کلی کی لاش ان کے گھر کے اندر ملنے سے محلے میں ہلچل مچ گئی۔متوفی کے شوہر سیارام نے بتایا کہ رات کو وہ گھر کے باہر سورہے تھے ۔ بیوی گھر کے اندر سورہی تھی۔ صبح تقریبا چھ بجے وہ گھر کے اندر گئے تو انہوں نے دیکھا کہ لاش زمین پر پڑی تھی۔ رام کلی کے چہرے پر خون لگا ہوا تھا۔ بیوی کی لاش دیکھ کر سیا رام کے ہوش اڑ گئے ۔انہوں نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے چھان بین میں مشغول ہے ۔ متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ بدمعاش الماری اور صندوق کا تالا توڑ کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ مانا جارہا ہے کہ خاتون کا قتل گلا دبا کر کیا گیا ہے ۔سیارام کے چار بیٹے رام نواس ، بال کشن، بالمیکی اور ہری اوم ہیں۔ سب سے بڑا بیٹا رام نواس علیحدہ مکان میں کرائے پر رہتا ہے ۔ اس سے چھوٹا بالکشن باہر نے کمرے میں بیوی کے ساتھ دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے ۔ والمیکی اور ہری اوم احمد آباد رہ کر مزدوری کرتے ہیں۔ رام کلی شوہر کے ساتھ گھر میں رہتی تھیں۔چار دن قبل متوفیہ کے شوہر سیارام نے اپنے بیٹے بال کشن اور اس کی بیوی منجو دیوی کے خلاف تھانہ پناہٹ میں تحریر دی تھی۔ الزام لگایا تھا کہ بیٹے اور بہو ان سے مارپیٹ کرتے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی تھی کہ یہ معاملہ پیش آگیا۔