نئی دہلی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اٹل جل یوجنا کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی فصلوں کا انتخاب کرے جس کیلئے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح پانی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اٹل جل یوجنا سے 78 اضلاع کے 8 ہزار سے زیادہ دیہاتوں میں زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی جو مہاراشٹرا، ہریانہ ، راجستھان گجرات، مدھیہ پردیش وغیرہ میں ہے۔