اٹلی :218 ہندوستانی وطن واپس،14 دن قرنطینہ میں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس سے متاثر ہ اٹلی سے 218 ہندوستانی شہری آج یہاں پہنچ گئے جنہیں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے چھاولا میں واقع خصوصی کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے ۔وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ اٹلی کے میلان سے 211 طلباء سمیت 218 ہندوستانی شہریوں کو لے کر خصوصی طیارے دہلی آ چکا ہے ۔ ان تمام لوگوں کو 14 دن کے لئے کرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔ مسٹر مرلی دھرن نے یہ بھی کہا کہ جہاں کہیں بھی ہندوستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں، حکومت ان محفوظ نکالنے کے لئے عہد بندہے ۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آئی ٹی بی پی کی بسوں میں انہیں چھاولا میں واقع خصوصی کیمپ لے جایا گیا ۔