اٹلی بھی یورو کپ سیمی فائنل میں داخل ، بلجیم ناکام

   

میونخ: چار بار کی عالمی فاتح اٹلی کی فٹبال ٹیم نے جرمنی کے میونخ میں آج دوسرے کوارٹر فانل میں بلجیم کو 2-1سے شکست دے کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اٹلی اب 7 جولائی کو پہلے سیمی فائنل میں ایک مرتبہ کے عالمی فاتح اسپین سے مقابلہ کرے گا۔اٹلی کے لئے نکولی بریلا نے 31 ویں منٹ اور لورینجو انسگنے نے 44ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 2-0کی سبقت دلائی۔ وہیں بلجیم کے رومیلو لوکاکو نے پہلے ہاف کے فاضل وقت میں کارنر سے گول داغا، حالانکہ اس کے بعد دونوں ہی ٹیمیں گول نہیں کرسکیں۔ اس طرح اٹلی نے 2-1سے میچ جیت لیا اور سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ۔