روم ۔7ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی نے دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی میں مشتبہ طورپر ملوث بشمول ایک امام 10 افراد کے خلاف وارنٹس جاری کیا ہے ، ان میں آٹھ مشتبہ افراد تیونسی نژاد ہیں اور دو کا تعلق اٹلی سے ہے ۔ استغاثہ نے کہاکہ مشتبہ افراد نے مختلف کمپنیوں سے بھاری رقومات کی وصولی کیلئے فرضی اکاؤنٹس کھول رکھا تھا ۔ شام میں القاعدہ کی سابق شاخ سمجھی جانے والی انتہاپسند تنظیم النصرہ کی سرگرمیوں کو مالیہ کی فراہمی کے لئے یہ رقم استعمال کی جارہی ہے ۔ اٹلی میں آئمہ مساجد کے لئے بھی رقم مختص کی گئی تھی۔
