اٹلی میں سیلاب کے پانی کو روکنے کیلئے بڑی بڑی رکاوٹیں نصب

   

روم ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے شہروں میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کو روکنے کیلئے زیرآب رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں ۔ 53 سال میں پہلی مرتبہ یہ شہر سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ سیلاب کے پانی کو روکنے کیلئے پراجکٹ بنایا گیا ہے جس کا نام موز ہے ۔ یہ 78 زرد مائل موبائیل رکاوٹیں ہیں جنہیں پانی میں دفن کیا گیا ہے ۔ جب ان رکاوٹوں کو سرگرم کیا جاتا ہے تو یہ ازخود اٹھ کھڑے ہوجاتے ہیں اور پانی کے بہاؤ کو روکتے ہیں۔ اٹلی کے شہر کو سیلاب کے پانی سے ہونے والی تباہی کو روکنے کیلئے یہ پراجکٹ لایا گیا ہے ۔ جس پر 2021 ء سے عمل کیا جائے گا۔