اٹلی میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 3 ہلاک

   

ملان (اٹلی) ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے شمالی علاقہ میں ایک انتہائی تیز رفتار ٹرین کے پٹری سے اترجانے پر3 افراد ہلاک اور تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملان سے 50 کیلو میٹر جنوب میں واقع لوڈی نامی مقام پر رونما ہوا۔ دریں اثناء لوڈی پریفیکٹ مارسیلو کارڈونا نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کی تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان کی زندگی کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔