اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 30ہزار سے متجاوز

   

روم9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) یوروپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 30,000سے زیادہ ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں مرنے والوں کی تعداد کے نظریہ سے امریکہ اور برطانیہ کے بعد یہ تیسرا ملک ہے ۔اٹلی میں جمعہ کو 243کورونا متاثرین کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 30,201ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ 1327نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2,17,185ہوگئی ہے ۔کورونا کے انفیکشن سے اب تک سب سے زیادہ امریکہ میں 77,178اور برطانیہ میں 31,315لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔