اپارٹمنٹ کی بلندی سے چھلانگ کے ذریعہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ یکم جون، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے اپارٹمنٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ابھینے کمار جو یو ٹیوب چینل چلایا کرتا تھا کل رات اس نے اپنی ساتھی کے مکان کا رُخ کیا اور اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا۔ ابھینے کمار بینک کالونی جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا جو انیمیشن میں ماہر تھا اس نے اپنا ایک ذاتی یو ٹیوب چینل قائم کرلیا اور قرض میں مبتلاء ہوگیا۔ کل رات وہ اپنی ساتھی لیزا کماری کے مکان پہنچا اور اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع