اپریل سے 651 ادویات کی قیمتوں میں کمی، وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے ملکارجن کھرگے پر جوابی حملہ کیا

   

نئی دہلی:حکومت نے ضروری ادویات کی قومی فہرست (NLEM) میں شامل زیادہ تر دوائیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کو محدود کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اپریل سے اب تک 651 ادویات کی قیمتوں میں اوسطاً 6.73 فیصد کی کمی آئی ہے۔ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (NPPA) نے پیر کو یہ معلومات دی۔ NPPA نے ٹویٹ کیا کہ حکومت اب تک NLEM میں درج کل 870 ادویات میں سے 651 کی زیادہ سے زیادہ قیمت طے کرنے میں کامیاب رہی ہے اس پس منظر میں مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس قدم سے صارفین کو سالانہ 3500 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ درحقیقت، کانگریس صدر کھرگے نے اتوار کو کچھ ضروری ادویات کی قیمتوں میں مبینہ اضافہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے (مودی) لوگوں کی جیبیں کاٹنے کے لیے ’’سپاری‘‘ لی ہے۔