نیویارک ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جیفری اپسٹین کا انتقال اپنی رہائش گاہ پر جو قیدخانہ کا ایک کمرہ ہے، واقع ہوئی۔ تاہم وفاقی تحقیقاتی ٹیم ان کی موت کے وجوہات کا پتہ چلا رہی ہے حالانکہ ان کی موت پر کسی نے کوئی الزام عائد نہیں کیا اور زیادہ تر اسے خودکشی قرار دیا جارہا ہے لیکن جنسی استحصال اور سازش کے امکانات کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ ان کی نعش زیریں مان ہٹن ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ رکھی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل ولیم بار بھی ایس بی آئی کی جانب سے تحقیقات میں محکمہ انصاف کے نمائندے ہیں۔ محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ اپسٹین کی موت پر جو حوالات میں واقع ہوئی اسے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی موت سے سنگین ناقابل حل سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہمیں ان کا جواب دینا ہوگا۔
