اپل میں آج ہند۔ ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ ‘ سخت سکیوریٹی بندوبست

   

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ہند ویسٹ انڈیز T-20 میاچ کیلئے رچہ کنڈہ پولیس سے سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جمعہ کو اُپل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہند ۔ ویسٹ انڈیز کے درمیان میاچ کیلئے 1800 ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے اور 300 سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ اس موقع پر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین موجود تھے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ میاچ کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کریں چونکہ ٹریفک کا بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میاچ کے پیش نظر میٹرو ریل کے اوقات میں اضافہ کیا گیا اور رات 10 بجے تا ایک بجے میٹرو ریل کی خدمات فراہم کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ آر ٹی سی بسیں بھی دستیاب رہیں گے ۔ میدان میں کھانے کی اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں رہیگی ۔ جبکہ لیاپ ٹاپ ، کیمرے ، ماچس ، بیانرس ، سگریٹ ، پلیٹ بیاٹریز ، بیاگس ، پانی کی بوتلیس بھی نہیں لیجائی جاسکتیں۔ 6 ڈسمبر کے پیش نظر میاچ کی حفاظت پر غیر معمولی توجہ دی جارہی ہے ۔ آرمڈ ریزرو ، سی سی ایس اسپیشل پرائم سی سی آر بی آئی ٹی سیل ، سائبر کرائم شعبوں سے وابستہ ملازمین کو بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ سیکوریٹی کے 225 افراد 350 ٹریفک 909 لاء اینڈ آرڈر 4 پلاٹونس کے علاوہ آکٹوپس اور ماونٹیڈ پولیس کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ 5 فائر ٹینڈرز بھی تیار رلھی گئی ہیں ۔ شام 7 بجے میاچ کا آغاز ہوگا اور 4 بجے گیٹس کھول دئے جائیں گے ۔ سارے اسٹیڈیم کا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ احاطہ کیا گیا اور جوائنٹ کمانڈ کنٹرول روم کے ذریعہ نگرانی کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ اینٹی سبوتاج اور بم اسکوائڈ ٹیمس متحرک کروائی گئیں اور اسنیفر ڈاگ کے اسٹیڈیم کی جانچ بھی کی گئی ہے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ شی ٹیم کے علاوہ اینٹی ریوٹیز ونگ ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ اسٹیڈیم میں داخلہ کے بعد باہر آنے اور پھر داخلہ کی اجازت نہیں رہیگی ۔ ایچ سی اے کے صدر محمد اظہرالدین نے رچہ کنڈہ پولیس انتظامات کی ستائش کی اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹی 20 میاچ خوشگوار اور پرسکون ماحول میں کھیلنے اور اس کا نظاہرہ کرنے پولیس کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے ہیں ۔