اپل میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

   

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) اپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک دوست نے اپنے دوست کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ این نکھل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کی رقمی لین دین پر 21 سالہ محمد سراج سے مخاصمت چل رہی تھی۔ یکم اپریل کو نکھل اور سراج نے لکشمی نارائنا کالونی میں شراب نوشی کی جس کے دوران سراج نے نکھل سے بحث و تکرار شروع کردی اور رقمی لین دین کے معاملہ میں دونوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا۔ سراج نے اسی وقت شراب کی بوتل توڑ کر اس کے گلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں نکھل شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس اپل نے اس سلسلہ میں سراج کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ب