اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی ادب اور ثقافت پر خرچ کریں:جاوڈیکر

   

نئی دہلی۔ 5جنوری(سیاست ڈاٹ کام) فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوگوں سے اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی حصہ آرٹ اور ثقافت پر خرچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی ، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے اور اس سے زندگی خوشگوار ہوتی ہے ۔مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں پرگتی میدان میں 27 ویں عالمی کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی دیکھنے اور اخبارات پڑھنے کے باوجود کتابوں کے مطالعہ کی چاہت ختم نہیں ہوتی اور کتابوں سے نہ صرف نئے نئے نظریات اور خیالات سے آگاہی ہوتی ہے بلکہ اس سے زندگی مکمل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کی دنیا ہی الگ ہوتی ہے ۔ کتابوں میں ایک خوشبو ہوتی ہے، اس کو پڑھ کر لطف آتا ہے ۔