اپنی بولنگ اسکل پرکام کر تا رہا ہوں:کرونال پانڈیا

   

ممبئی : جب آئی پی ایل میں سب سے کفایتی گیند بازوں کی بات آتی ہے تو آپ اندازہ لگاتے ہوں گے کہ اس فہرست میں سنیل نارائن کانام سب سے اوپر ہوگا۔اس سیزن میں بھی سنیل نارائن کا نام سرفہرست ہے ، لیکن نارائن کے نیچے جودوسرا نام ہے وہ کسی کے لئے بھی حیران کرنے والا ہوسکتا ہے ۔ درحقیقت، اس سال کم از کم 10 اوورز کرنے والے سب سے کفایتی گیند بازوں کی فہرست میں نارائن کے بعد دوسرانام کرونال پانڈیاکاہے ، جنہوں نے 6.18 کی اکانومی کے ساتھ گیند بازی کی ہے ۔2019اور 2020 کے سیزن میں، ممبئی انڈینز کی ٹیم کرونال کو کیرون پولارڈ کے ساتھ پانچویں بولر کے طور پر استعمال کرتی تھی۔ پچھلے سال ان کی باؤلنگ میں معمولی کمی آئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی باؤلنگ پر چھ سے آٹھ ماہ تک سخت محنت کی۔ اس کا نتیجہ بھی انہیں ملا، جب 2017 کے بعد انہیں پہلی بار پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔بائیں ہاتھ کے اسپنروں کے خلاف پنجاب کنگز کے بلے باز اس سیزن میں جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے ہیں۔ اس طرح سے کرونال ان کے خلاف ایک میچ اپ کی طرح تھے ۔ کرونال کا گیند کے ساتھ یہ سیزن کافی اچھا بھی گیا ہے ۔ میچ کے بعد براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے کرونال نے کہاکہ میں گزشتہ چند مہینوں سے اپنی گیند بازی پر سخت محنت کر رہا ہوں۔