یروشلم : اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویڑن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔غزہ ڈویژن کے کمانڈر کی طرف سے اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی اور جنوبی ضلع کے کمانڈر اوری گورڈین کو باضابطہ طور پر ایک خط بھیجا گیا۔ جنرل ایوی روزن نے خط میں کہا کہ انہوں نے 143ویں ڈویژن کے کمانڈر کا عہدہ ختم کرنے اور فوج سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہر ایک کو اپنی ذمہ داری اٹھانا ہوگی اور میں 143 ویں ڈویژن کا ذمہ دار ہوں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اس وقت تک اسرائیلی غزہ ڈویژن کے سربراہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب تک کہ کسی متبادل کی تقرری نہیں کی جاتی اور قیادت کو منظم اور ذمہ دارانہ انداز میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔