اپنی گاڑی پر حملے کی اقوام متحدہ کی جانب سے سخت مذمت

   

کابل ،25نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں اقوام متحدہ مشن (یواین اے ایم اے )کی گاڑی پر ہوئے حملے کی اقوام متحدہ نے سخت مذمت کی ہے ۔اتوار کوکیے گئے اس حملے میں اقوام متحدہ کا ایک کارکن ہلاک اور دودیگر زخمی ہوئے ہیں ۔یواین اے ایم اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس حملہ کی سخت مذمت کی گئی اور افغانستان کے اہلکاروں اور تحقیقاتی ایجنسیوں سے اس معاملہ میں فورا جانچ کی درخواست کی ہے تاکہ قصورواروں کو سزادلائی جاسکے ۔میڈیا رپورٹوں میں بتایاگیاہے کہ اقوام متحدہ کے نام والی اس گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیاگیا اور اس میں یہ بری طرح تباہ ہوگئ ۔اس گاڑی کا استعمال عام طورپر اقوام متحدہ کے ملازمین کابل اور یواین اے ایم اے ہیڈکوارٹر کے لیے کیاکرتے تھے ۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت ہواہے جب افغانستان میں تشددعروج پر ہے ۔