اپنے بچوں کی شادی کی تیاریوں کے دوران فرار ہونے والے دلہے کے والد اور دلہن کی ماں گھر واپس

,

   

نوساری: گجرات کے ایک ضلع میں دولہے کے والد نے دلہن کی والدہ کو لے کر فرار ہوگئے تھے آج وہ واپس لوٹ آئے۔ ان کے فرار ہونے کی خبریں قومی سطح پر گشت کررہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 10 جنوری کو گجرات کے سورت کے رہنے والے ہمت پٹیل اور نوساری کی رہنے والی شوبھا راول کی گمشدگی کی کا مقدمہ پولیس میں درج کروایاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہمت پٹیل کے بیٹے کی شادی شوبھا راول کی بیٹی سے فروری میں منعقد ہونے والی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے۔ دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ اسی دوران وہ دونوں فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وہ دونوں مدھیہ پردیش کے اجین ضلع میں رہنے لگے تھے۔

وہ دونوں آج اپنے شہر لوٹ آئے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گریش پانڈیا نے بتایا کہ واپس آنے کے بعد شوبھا راول کے شوہر نے اسے اپنانے سے انکار کردیا۔ فی الحال وہ اپنے مائیکے میں ہیں۔ ان کے فرارہونے کے بعد ان کے خاندان کے ایک شخص نے بتایا کہ جب سے وہ ایک دوسرے کو جاننے لگے اور ان کے رشتہ مزید مضبوط ہونے لگے۔