اپنے نمائندوں کے ویزے منسوخ کرنے پر آسٹریلیا کا اسرائیل سے احتجاج

   

ٹیری ٹری ۔ 19 اگست (ایجنسیز) آسٹریلیا نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی انتظامیہ کے لیے آسٹریلوی نمائندوں کے ویزے منسوخ کرنے کے اقدام کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ پینی وانگ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے آسٹریلیا کے اقدام پر ’غیر منصفانہ رد عمل‘ ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھے گا اور دو ریاستی حل، غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بین الاقوامی تحریک میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے پیر کے روز فلسطینی انتظامیہ کے لیے آسٹریلوی نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی سیاست دان کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی تھی۔