لکھنؤ:ممتا بنرجی سے ملاقات کے ایک دن بعد، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے آنے والے دنوں میں اپوزیشن اتحاد کی شکل اختیار کرنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑائی میں علاقائی پارٹیاں اہم کردار ادا کریں گے۔ تاہم، اس مجوزہ اپوزیشن محاذ میں کانگریس کے رول پر یادو نے کہا کہ یہ فیصلہ کانگریس کو کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے اور ہم ایک علاقائی پارٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد یا محاذ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (اپنی طرف سے) کوششیں کر رہے ہیں۔