اپوزیشن کو تنقید کے بجائے تعاون کیلئے چیف منسٹر کا مشورہ

   

حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں اپوزیشن جماعتوں کو انتباہ دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کیلئے حکومت پر تنقیدوں کا سلسلہ بند کریں۔ سدی پیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ اپوزیشن کو تنقیدوں کے بجائے دیگر ریاستوں کی صورتحال کا تلنگانہ سے تقابل کرنا چاہیئے۔ ترقی اور فلاح و بہبود کے معاملہ میں تلنگانہ ملک میں سرفہرست ہے۔ پنجاب سے زیادہ دھان کی تلنگانہ میں پیداوار کی جارہی ہے۔ فصلوں کو بچانے کیلئے کالیشورم پراجکٹ تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مفت برقی کی سربراہی پر اپوزیشن کو ابھی بھی یقین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقیدوں کے ذریعہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے بجائے ترقی میں تعاون ضروری ہے۔ مرکز کی جانب سے تلنگانہ کو نظرانداز کرنے کے باوجود ہم نے ریاست کو سرفہرست رکھا ہے۔ مہاراشٹرا حکومت نے تلنگانہ کی اسکیمات کے بارے میں معلومات حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کے معاملہ میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل بن چکا ہے۔ر