پٹنہ: بہار میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار، راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم او) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا اور بار کونسل آف انڈیا کے صدر منن کمار مشرا آج بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔راجیہ سبھا میں کشواہا کی میعاد دو سال کی ہوگی جبکہ مشرا کی میعاد چار سال ہوگی۔