حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) رائے درگم پولیس حدود میں ایک شخص اچانک صحت کے بگڑ جانے سے فوت ہوگیا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ یہ شخص غذا کی عدم دستیابی کے سبب صحت بگڑنے سے فوت ہوگیا۔ تاہم پولیس رائے درگم و دیگر سرکاری ذرائع نے اس کی توثیق نہیں کی ۔ رائے درگم پولیس کے مطاق 45 سالہ گوپال جو سڑک پر رہتا تھا ۔ درگاہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 29 مارچ کو اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور اس کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔