اچانک لاک ڈاؤن سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر

   

Ferty9 Clinic

ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

سدی پیٹ ۔ رمضان کے تیسرے عشرے میں بھی لاک ڈاؤن کی کوئی توقع نہیں تھی حکومت کی جانب سے بھی باربار اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا ۔ لیکن اچانک 12 مئی سے صبح 10 بجے سے دوسرے دن صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی ماحول اچانک تبدیل ہوگیا ۔ کئی لوگ اپنی آبائی مقام کو جانے والے پھنس گئے اور عین عید کے دو دن قبل لاک ڈاؤن کی نفاذ نے خاص طور سے غریب اور متوسط طبقہ شدید طور پر شکار ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مسلمانان سدی پیٹ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان میں مسلم بھائی روزہ رکھتے ہوئے خصوصی نمازیں پڑھتے ہیں ایک مہینے تک ہر طرف رونق ہی رونق دکھائی دیتی ہے ۔ یہ مہینہ بابرکت اور مقدس ہے لہذا وہ مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کیا ۔