سی ایس آئی کا اجلاس ، ڈاکٹر اور ماہرین صحت کا خطاب
حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) بہترین صحت اور امراض قلب سے بچنے کیلئے ہر دن کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کو معمول بنانے پر ماہرین کی جانب سے زور دیا جارہا ہے ۔ کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا سے وابستہ ماہرین ڈاکٹرس نے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ ورزش اور جسم کو مشقت دینے کی عادت بنالیں ۔ سی ایس آئی کے 73 ویں سالانہ اجلاس کا مادھاپور میں آغاز ہوا اس اجلاس میں دنیا بھر کے ماہرین طب کو مدعو کیا گیا جس میں وہ مفید مشورے اور امراض قلب کی بیماریوں پر بات چیت کریں گے ۔ سوسائیٹی کے ماہرین نے بتایا کہ بھارت دیش میں ہر سال ہونے والی اموات کی تعداد میں 36 فیصد امراض قلب سے فوت ہورہے ہیں جو ایک تشویشناک بات ہے ۔ وجوہات کو بتاتے ہوئے سی ایس آئی کے ماہرین نے بتایا کہ شوگر ، بی پی ، سگریٹ نوشی اور طرز زندگی امراض قلب کی وجوہات بن رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں طب سے بڑے سائنسدانوں نے بھی اپنے مفید مشورے پیش کئے اور امراض قلب کے تدارک کے لئے اقدامات پر بات چیت کی گئی ۔ ماہرین نے بتایا کہ امراض قلب کیلئے شوگر بھی ایک وجہ بنتی ہے ۔ ایک وقت تھا جب تمباکو نوشی بالخصوص سگریٹ نوشی کرنے والے ہی امراض قلب کا بہت زیادہ شکار ہوا کرتے تھے ۔ لیکن اب بیٹھ کر کام کرنے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور بہت زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنے والوں میں اس بیماری کے اثرات دیکھے گئے ۔ ع