بھوبنیشور ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں شدید گرمی کے باعث ہر سال 42,334 سے زائد اموات ہوسکتی ہیں۔ ایک اسٹڈی میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ہر سال ریاست میں قلب پر حملے سے ہونے والی اموات سے یہ تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہیکہ ریاست میں اوسط درجہ حرارت اور شدید گرمی کے ایام کا ہونے والی اموات پر خاصہ اثر ہوتا ہے۔ اڈیشہ میں 2010ء کے مقابل 2100 تک شدید گرمی کے ایام میں 30 گنا اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ گرین ہاوز گیاسیس کے اخراج کا سلسلہ موجودہ شرح سے صدی کے ختم تک جاری رہا تو یہ صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جائزہ میں بتایا گیا ہیکہ 2100 میں پنجاب کے ملک کی گرم ترین ریاست ہونے کی توقع ہے جہاں سالانہ اوسط درجہ حرارت 36 ڈگری سلسیس ہوگا۔