جھلسا دینے والی دھوپ اور کھولا دینے والی رطوبت ستم بالائے ستم
بھوبنیشور ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں جاری گرمی کی لہر آج مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔ اس ریاست کے کم سے کم 13 مقامات میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے متجاوز ہوگیا۔ سارا مغربی علاقہ جھلسادینے والی دھوپ اور شدید گرمی سے کھول رہا ہے۔ ریاست کے ساحلی اور اندرونی علاقے رطوبت کی سطح میں اضافہ اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب ناقابل برداشت موسمی حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ مغربی اڈیشہ کے علاقہ سنبل پور اس ریاست کا گرم ترین مقام بن گیا ہے جہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری رہا۔ پڑوسی علاقہ ہیراکڈ 44.4 کے ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ دوسرا گرم اور جہارسو گوڑہ 44.2 ڈگری درجہ حرارت کیساتھ تیسرا گرم مقام رہا۔
