اڑان 4.1 کے تحت جلد ہی ٹینڈر طلب کئے جائیں گے :وزیر

   

نئی دہلی: ملک کے چھوٹے شہروں کو ہوابازی خدمات سے جوٹنے کے لئے شروع کی گئی اڑان اسکیم کے چوتھے مرحلے کے لئے جلد ہی ٹینڈر طلب کئے جائیں گے ۔ شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان کے زبردست ہنگامے کے دوران وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اڑان اسکیم کافی کامیاب رہی ہے اور اس کے تحت دور دراز کے علاقوں کو فضائی راستے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سستی طیارہ خدمات کو بھی فروغ دیا گیا ہے جس سے ہندوستانی ہوابازی کی صنعت کو بھی فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہوا بازی کی خدمات کی مانگ میں تیزی برقرار ہے اور گزشتہ دو برسوں میں مساروں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں 6.5 کروڑ لوگوں نے طیارہ خدمات کا استعمال ۔ اگر کورونا دور نہیں ہوتا تو یہ تعداد 10کروڑ تک ہوسکتی تھی۔ وزیر نے کہا کہ اڑان کے تحت مسافروں کے ساتھ ہی مال ٹرانسپورٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے جلدی خراب ہونے والی مصنوعات کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچانے میں آسانی ہورہی ہے۔