اکبر اویسی کی صدارت میں اسمبلی کا حلف نہ لینے راجہ سنگھ کا اعلان

   

حیدرآباد ۔8۔ڈسمبر (سیاست نیوز) گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ پروٹیم اسپیکر کے طورپر اکبرالدین اویسی کی صدارت میں اسمبلی کا حلف نہیں لیں گے ۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ اکبر اویسی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے تو وہ مستقل اسپیکر کے تقرر کے بعد اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ راجہ سنگھ نے 2018 ء اسمبلی چناؤ کے بعد اس وقت کے مجلس کے پروٹیم اسپیکر ممتاز احمد خاں کے ہاتھوں حلف نہیں لیا تھا ، وہ مستقل اسپیکر کے طورپر پوچارم سرینواس ریڈی کے انتخاب کے بعد ہی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا ۔ تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے 8 ارکان منتخب ہوئے ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ باقی 7 ارکان حلف برداری کے بارے میں کیا فیصلہ کریں گے ۔