اکتوبر میں پٹرول7 اور ڈیزل 8روپے مہنگا ہوا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر رہنے کے درمیان گھریلوں سطح پرپٹرول اور ڈیزل میں اتوار کو مسلسل پانچویں دن بھی اچھال جاری رہا ۔ سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 109.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.07 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس مہینے میں اب تک 31 دنوں میں سے 24 دن ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس مہینے میں اب تک پٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے ۔ اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.14 روپے اور ڈیزل 106.23 روپے فی لیٹر ہوگیا۔