اکثریت کے صبر کا پیمانہ چھلکنے میں گودھرا جیسی صورتحال پیدا ہونا ممکن : ریاستی وزیر کرناٹک

,

   

٭ بنگلورو : شہریت (ترمیمی) قانون مخالف احتجاج کے دوران کرناٹک کے وزیر سی ٹی روی نے کہاکہ گودھرا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اگر اکثریت ’’اپنا صبر و تحمل کھو بیٹھے‘‘۔ اُن کا یہ بیان اُس وقت منظر عام پر آیا جبکہ کانگریس قائد یو ٹی قادر نے کہا تھا کہ کرناٹک جل اُٹھے گا اگر شہریت (ترمیمی) قانون نافذ کیا جائے۔ صرف اِس لئے کہ اکثریتی طبقہ یہاں پر انتہائی متحمل ہے۔ آپ آگ ہر جگہ لگاکر آزمانہیں سکتے۔ریاستی وزیرروی نے یہ بات کہی۔