ممبئی ۔اکشے کمار اپنی آنے والی فلموں کی وجہ سے پھر سرخیوں میں ہیں۔ اکشے کمار کے پاس فلموں کی قطار لگ گئی ہے، جسے وہ تیزی سے مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ اکشے کمار ہر سال اپنی4 یا اس سے زیادہ فلمیں ریلیزکرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اکشے کمار نے اپنی ہاررکامیڈی فلم بھوت بنگلہ کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کے ساتھ کھلاڑی کمار13 سال بعد دوبارہ ہدایت کار پریہ درشن کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ اب اس فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق اب ایکتا کپور کے ساتھ پریہ درشن نے بھی بھوت بنگلہ کے لیے تبوکو اہم کردار دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تبو فلم میں اہم کردار اداکریںگی۔ انہیں فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں میکرز کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو 24 سال بعد اکشے کمار اور تبو ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سال 2000 میں یہ دونوں فلم ہیرا پھیری میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تبوکو بھوت بنگلہ کی کہانی پسند آئی ہے، جو خوفناک ہونے کے ساتھ ساتھ مضحکہ خیز بھی ہے۔ اس سے قبل تبو فلم بھول بھولیا2 میں منجولیکا کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ سب نے اداکارہ کے کام کی تعریف کی۔ شائقین کے لیے انہیں ایک ہاررکامیڈی فلم میں دوبارہ دیکھنا بہت مزہ آئے گا۔ وہیں بھوت بنگلہ میں تبوکی آمد کے بعد یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم کی اسٹار کاسٹ بہتر ہو رہی ہے۔ تبو کے نام سے پہلے خبر تھی کہ پریہ درشن نے اکشے کمار کی اس فلم میں پریش راول، راجپال یادو اور اسرانی کو بھی شامل کیا ہے۔ وہیں اداکارہ وامیقا گبی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ تاہم میکرز نے ابھی تک فلم کی اسٹار کاسٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت اکشے کمار کے علاوہ تبو بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں مصروف ہیں ، دے دے پیار دے بنانے والوں نے اس کے دوسرے حصہ کا ابھی اعلان کیا ہے ۔