حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آئندہ تعلیمی سال 2022-23 میں بھی انجینئرنگ کے کلاسیس تاخیر سے شروع ہونے والے ہیں ۔ بی ٹیک فرسٹ ایر کے طلبہ کے لیے 10 اکٹوبر سے اورینٹیشن کا آغاز ہوگا ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن (AICTE) نے سپریم کورٹ کو یہ بات بتائی تبھی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا ۔ اے آئی سی ٹی ای کے تعلیمی کیلنڈر کو حال ہی میں سپریم کورٹ نے منظوری دے دی ہے ۔ جس کے مطابق آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے 10 جولائی تک کالجس کو منظوری دی جائے گی ۔ اپیل کرنے والوں کے مسائل کی 30 جولائی تک یکسوئی ہوگی ۔ 31 اگست تک متعلقہ یونیورسٹیز کی جانب سے الحاق (افلیشن) دی جائے گی ۔ قدیم طلبہ کے لیے 15 ستمبر سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ اندرون 10 اکٹوبر فرسٹ ایر کے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرامس کا آغاز کیا جائے اور 25 اکٹوبر سے قبل کلاسیس کا آغاز کیا جائے ۔۔ ن