اکھلیش ایس پی کے قائد مقننہ منتخب

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ ۔ اترپردیش میں حال ہی میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آنے والی سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو اسمبلی میں پارٹی کے لیجسلیچر لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ یہاں واقع ایس پی دفتر میں ہفتہ کو اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں اکھلیش کو سبھی اراکین اسمبلی نے اتفاق رائے سے اپنا لیڈر منتخب کیا۔ ایس پی کے ریاست صدر نریش اتم پٹیل نے اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں اکھلیش کو اتفاق رائے سے پارٹی کے ودھان منڈل دل کا لیڈر بھی منتخب کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ایس پی کے 111اراکین اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اس طرح سے اسمبلی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے ایس پی مین اپوزیشن پارٹی ہوگی۔