لکھنؤ۔ 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پریاگ راج جانے سے روکے جانے پر ایس پی حامیوں نے اسمبلی سے سٹرک تک ہنگامہ کرکے حکومت کیخلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ مسٹر یادو کو منگل کو اموسی ائیرپورٹ پر سیکورٹی اہلکار نے اس وقت رروک لیا جب وہ الہ آباد یونیورسٹی میں ایس پی کی حمایت یافتہ طلبا یونین کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے پریاگ راج جارہے تھے ۔ اس دوران سابق وزیر اعلی اور ان کے حامیوں کی سیکورٹی اہلکار کیساتھ نوک۔جھونک اور دھکا مکی ہوئی۔