ممبئی : اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ سماج میں عدم رواداری کے بارے میں اگر اقلیتی برادری کچھ کہتی ہے تو شائد کسی کو اس کے بارے میں سننا ہوتا ہے۔ ’اگر کوئی دلت کہتا ہے تو مجھے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ مجھے ’لنچنگ‘ کا شکار بنادیا جائے گا‘۔ سوارا بھاسکر نے کہاکہ ’محض اس لئے کہ آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے تو ہرگز یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ایسا کسی کے ساتھ بھی نہیں ہوسکتا‘۔