اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 کو صرف چند ماہ باقی ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس تناظر میں ترقی پسند سماج وادی پارٹی-لوہیا بھی میدان میں اترنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ پارٹی صدر شیو پال سنگھ یادو نے جمعرات کو کہا کہ اگر اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی حکومت بناتی ہے تو قانون بنا کر ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت کو بھی شدید نشانہ بنایا۔