اگرتلہ خواتین کالج میں موبائل فون پر پابندی

   

اگرتلہ : تریپورہ کے اگرتلہ میں خواتین کالج کی پرنسپل نے پڑھائی میں رخنہ بننے کی وجہ سے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ پرنسپل سربری ناتھ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ نوعمر لڑکیاں موبائل فون کی عادی ہوتی جارہی ہیں اور ٹیچر ان کے پاس سے گزرنے کے باوجود انہیں اس کی پرواہ نہیں ہوتی جس کا مطلب یہ ہے کہ تدریسی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ طلباء کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر طلباء اپنے فون میں پوری طرح مگن ہو تے جارہے ہیں اور ان کے اردگرد بہت سی چیزیں ہونے کے باوجود وہ سر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے جو کہ انتہائی مایوس کن ہے ۔ پرنسپل نے کہا کہ عام طور پر لڑکے اور لڑکیاں کالج آتے ہیں اور مختلف مسائل پر بات کرنے کے لیے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن اب کالج کیمپس میں کوئی شور نہیں ہے ، ہر کوئی موبائل پر مصروف ہے ۔ پڑھائی کا رجحان کم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکم عدولی ہونے پر سزا دی جائے گی۔