اگرمسلم طبقہ مجھے ووٹ نہیں دیتاتو کوئی بات نہیں: ورون گاندھی 

,

   

پیلی بھیٹ : کچھ دنوں قبل منیکا گاندھی کی جانب سے دیا گیا متنازعہ بیان کے بعد اب بی جے پی امیدوار اور ان کے بیٹے ورون گاندھی نے کہا کہ اگر مسلم مجھے ووٹ نہیں دیتے ہیں توکوئی مسئلہ کی بات نہیں ۔ ورون گاندھی انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ مجھے ووٹ دیں گے تومجھے بہت خوشی ہوگی ۔ اگر آپ نہیں دیں گے تو کوئی بات نہیں ۔ اس کے باوجود آپ مجھ سے کام کرواسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کی شکر میری چائے میں مل جائے گی تو میری چائے خود بخود میٹھی ہوجائے گی ۔