اگلی فلم رام چرن کے ساتھ کرنے کی خواہاں

   

ممبئی۔سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر کی پہلی بالی ووڈ فلم ریلیز ہونے والی ہے۔ مانوشی چھلر کی پہلی فلم سمراٹ پرتھویراج 3 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ ان دنوں وہ اکشے کمار کے ساتھ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا ایک انٹرویو کے دوران مانوشی چھلر نے کہا ہے کہ وہ اب کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ مانوشی چھِلر ساؤتھ کے اداکار رام چرن کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ مانوشی چھِلر سیایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ وہ آگے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ اس پر مانوشی چھلر نے کہا کہ وہ رام چرن کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔ انہوں نے کہامیں نے انہیں آرآرآر میں بہت پسند کیا اور میں ان کے ساتھ فلم کرنا پسند کروں گی۔بتا دیں کہ مانوشی چھلر نے بھی فلم سمراٹ پرتھویراج اور اپنے کردار کے بارے میں بات کی ہے۔ ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سمرت پرتھویراج میں مانوشی چھلر راجکماری سانیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کہانی پرتھوی راج چوہان (اکشے کمار اور سنیوگیتا (مانوشی چھلر) کی محبت کی کہانی کے ساتھ ساتھ پرتھوی راج چوہان اور محمد غوری کے درمیان 1191 اور 1192 میں ترائن کی لڑائی کو بھی دکھایا جائے گا۔