اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئےٹیرف طے کریں گے: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلیے ٹیرف طے کریں گے۔امریکی صدر نے کہاکہ چین کیساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑیگا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔دوسری جانب ٹرمپ نے کہاکہ میراخیال ہے یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نیڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چا ہتے ،کینیڈ ین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل چہارشنبہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔چینی وزارت خارجہ حکام کے مطابق چین امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ امریکہ نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں۔