اگلے سال کرسمس پر عامر کی لال سنگھ چڈھا کا اکشے کی بچن پانڈے ٹکراو

   

Ferty9 Clinic

حال ہی میں ایک خبر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اکشے کمار اسٹار فلم ’’بچن پانڈے‘‘ کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھ سکتی ہے، اس فلم کو کرسمس 2020 کے موقع پر ریلیز کیا جارہا تھا، لیکن عامر خان کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی اسی تاریخ کی وجہ اس فلم کی ریلیز تاریخ کو آگے بڑھانے کی بات ہو رہی تھی۔ حالانکہ تازہ رپورٹس کے مطابق یہ فلم اپنی طے تاریخ پر ہی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے ساتھ کرتی سنن بھی جڑگئی ہے۔ اکشے اسٹار اس فلم میں اب کرتی سنن بھی نظر آئیں گی۔ اس سے پہلے کرتی فلم ہاوز فل 4 میں اکشے کے ساتھ نظر آچکی ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی ہے۔ نڈیاڈوالا گرانڈسن کے افیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا گیا ’’ہم بے حد خوش ہیں کہ اس فلم کے ساتھ کرتی سنن جڑرہی ہیں۔ کرسمس 2020 ہمارے لئے اب اور بھی خاص ہونے جارہا ہے۔ وہیں کرتی سنن نے بھی اس ٹوئٹ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی ظاہر کی ہے۔