اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں سے کھلواڑ

   

ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی سیل کانگریس پارٹی محمد عبدالشکیل کا بیان
کاغذ نگر: ضلع کے بی آصف آباد کانگریس پارٹی سینئر قائد و اسٹیٹ جنرل سیکریٹری میناریٹی عبدالشکیل نے آج اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت اور مودی حکومت اگنی پتھ قانون کے ذریعے نوجوانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے، مرکزی حکومت سال میں دو کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کر کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہے, اگنی پتھ کے نئے قانون کے ذریعے نوجوانوں کو اور بے روزگار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مرکزی حکومت کو چاہئے کہ نوجوانوں کے حق میں قانون لانا چاہیے، اگر بے روزگار نوجوان مخالفت کرتے ہیں تو ایسے قانون کی ہمارے سیکولر ملک میں ضرورت نہیں، اس لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ فوجیوں کیلئے تیار کیا گیا اگنی پتھ قانوں کو منسوخ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں اور فوجیوں کے حق میں فائدہ بخش قانون تیار کرے تاکہ ہندوستان کے بیروزگار نوجوانوں کو فائدہ ہو سکے، احتجاج کے دوران بے قصور نوجوانوں پر کیے گئے کیس کو برخاست کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اگنی پتھ قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اگر مرکزی اور مودی حکومت کی جانب سے اگنی پتھ خانون کو منسوخ نہیں کیا گیا تو عوام اور کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی پروگرام کو منعقد کرنے کا مرکزی حکومت کو انتباہ دیا۔